تازہ ترین
باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ دو ساتھیوں سمیت جاں بحق
باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ ہدایت اللہ سابق رکن قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے اور سابق گورنر انجنئیر شوکت اللہ کے بھائی تھے۔
ڈی ایس پی بخت منیر کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ باجوڑ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی صوبائی حلقہ پی کے 22 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اپنے امیدوار کی انتخابی مہم کے لیے علاقہ ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔ دھماکے میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوگئے ہیں۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان الیکشن مہم کے بعد واپس ہیڈکوارٹر خار آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ وہ سابق گورنر شوکت اللہ کے چھوٹے بھائی تھے اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے تھے۔ جبکہ آزاد امیدوار حلقہ پی کے 22 نجیب اللہ خان کے چچا تھے۔
ہدایت اللہ فاٹا سے سال 2012 سے 2018 اور سال 2018 سے 2024 کے درمیان آزاد حیثیت سے سینیٹر رہ چکے تھے۔ وہ سینیٹ کی سٹیندنگ کمیٹی برائے ہوا بازی کے چیئرمین رہے تھے جبکہ نیکٹا کے بھی ممبر رہ چکے تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا،صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کیلئے مغفرت، ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی