Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو مزید مقدمات میں نامزد کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کو مقدمات میں نامزد کرنے کی منظوری دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے 27 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کابینہ کے مقدمات میں نامزد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

دو رکنی بنچ کے استفسار پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ کابینہ رولز کے مطابق نوٹنگ مکمل کی گئی. کابینہ فیصلے کی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے دو دن کی مہلت دی جائے. دو رکنی بنچ نے استدعا منظور کر لی۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پنجاب کابینہ نے 24 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو مزید مقدمات میں نامزد کرنے کی منظوری دی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں رینماؤں کو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

وکیل کے مطابق حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے میں ناکام رہی ہے ۔ سیاسی انتقام اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ ایسے حالات میں پنجاب کابینہ کا فیصلہ مزید خرابی کا سبب ہو گا ۔ وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب کابینہ کے 24 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین