Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

کراچی کی تاریخ کا منفرد کامیڈی شو 23 ستمبر کو کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

Published

on

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا منفرد کامیڈی شو 23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن آئر تھیٹر زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔

کامیڈی فیسٹول میں بین الااقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فنکار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے جس میں شہزاد رضا، شکیل صدیقی، روف لالا، سلیم آفریدی، حنیف راجہ، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، ولی شیخ، سلیم شیخ، عرفان ملک، علی حسن، برکت علی، عظمیٰ، عامر ریمبو، فیصل مسعود، کاشف خان، نعمان خان، گلوکارہ افشین حیات ( سسٹر مہوش حیات) ندرت مغل،  شاہد علی سونو چھوٹے استاد، جمی صنم، مہک نور، صبا شیخ، شاہدہ مرتضیٰ، عمران ساجن شامل ہیں۔

مذکورہ شو میں فنکاروں کو محدعلی ایوارڈ بھی دیا جائے گا، شو میں ڈانس گروپ، ٹک ٹاکرز یو ٹیوب اسٹار بھی پرفارم کرتے ہوئے نظرآئینگے جب کہ شاہد علی سونو چھوٹے استاد اسپیشل قوالی آئٹمر کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

اس کامیڈی شو کے حوالے سے سلیم آفریدی کا کہنا ہے کہ جاپان کے کامیاب ٹوز کے بعد میرا پہلا کمرشل شو ہے جس میں کراچی کے تمام سپراسٹارز پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کررہے ہیں 23 ستمبر کی شام آرٹس کونسل کراچی میں قہقہوں کی برسات ہوگی کراچی کی عوام کے لئے یہ ایک یادگار کامیڈی شو ثابت ہو گا اس شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین