Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دلچسپ و عجیب

امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون پر عقاب اور سانپ کا بیک وقت حملہ

Published

on

امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون ایک عقاب اور سانپ کے بیک وقت حملے میں زخمی ہوگئی، جب عقاب اچانک فضا سے سانپ کو نیچے گرادیا۔

64 سالہ پیگی جونز پچھلے ماہ اپنے گھر کے لان میں گھاس کی کٹائی کر رہی تھی جب اس کے اوپر سے ایک عقاب گذرا، عقاب اپنے پنجے سے گرتے سانپ کو قابو کرنے کی کوشش میں تھا۔

سانپ عقاب کی گرفت سے چھوٹ کر پیگی جونز پر گرا اور اس کے بازو کے گرد لپٹ کر اس کے چہرے پر ڈنک مارنے لگا جبکہ عقاب اپنے شکار کو واپس لینے کے لیے خاتون پر حملہ آور ہوا اور اس پر پنجے گاڑ دیئے۔

اس خوفناک واقعہ پیگی کے بازو اور چہرے پر زخم اور خراشیں چھوڑ گیا۔یہ عجیب واقعہ 25 جولائی کو لوزیانا کی سرحد کے قریب ٹیکساس کے شہر سلسبی میں پیش آیا۔

یہ اس وقت شروع ہوا جب اچانک ایک سانپ آسمان سے گرا اور پیگی جونز پر آ گرا۔ اس سے پہلے کہ وہ اسے ہٹا پاتی، عقاب نے حملہ شروع کردیا۔

پیگی نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ جب میں اپنے بازو سے سانپ کو دور پھینکنے کی کوشش کر رہی تھی، تو سانپ میرے بازو کے گرد لپٹ گیا، سانپ میرے چہرے پر حملہ کر رہا تھا، وہ میری عینک کے شیشوں سے  ٹکرایا، میں اسے ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی اور وسہ حملے کر رہا تھا۔

پیگی نے کہا کہ میں کسی درخت کے نیچے نہیں تھی اور میرے سر پر آسمان تھا، میں نے سوچا یہ کہیں آسمان سے ہی گرا ہے، ابھی یہ سوچا ہی تھا کہ اس کی تصدیق ہوگئی جب عقاب مجھ پر جھپٹا۔

پیگی جونز کہتی ہیں کہ جس قدر تیزی کے ساتھ سانپ نمودار ہوا تھا اسی تیزی کے ساتھ عقاب نمودار ہوا، سانپ میرے بازو کے گرد لپٹا تھا، عقاب نے سانپ کو پکڑا اور اسے چھین کر بھاگنے کی کوشش کی، عقا کی اس حرکت سے میرا بازو اوپر کو اٹھا، یوں لگا عقاب میرے بازو اور سانپ کو ایک ساتھ لے کر بھاگنے کی کوشش میں ہے۔

عقاب نے سانپ کو پیگی کے بازو سے الگ کرنے کی کوشش میں اس پر بار بار پنجے گاڑے،بالآخر سانپ پیگی کے بازو سے الگ ہوگیا۔

پیگی کہتی ہیں ان کے جسم پر پنکچر کے زخم، کٹ، رگڑ، اور شدید خراشیں تھیں، سانپ نے ان کی عینک بھی توڑ دی تھی۔

پیگی نے اس حملے کو شدید تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہ ان کا خیال تھا کہ وہ مرنے والی ہیں اور جب سے یہ ہوا ہے اسے سونے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پیگی کہتی ہیں کہ دیہی ٹیکساس میں رہنے کی وجہ سے وائلڈ لائف سے سامنا نئی بات نہیں، انہوں نے عقابوں کو سانپ اٹھاتے دیکھا ہے، عقاب اپنے شکار کو اٹھاتے ہی مار دیتے ہیں لیکن اس بار کچھ نیا ہوا اور وہ یہ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین