پاکستان
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان سے تحریری جواب طلب
فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی ،الیکشن کمیشن نے پولیس اہلکاروکوتھپڑمارنے پرفردوس عاشق اعوان سے تحریری جواب طلب کرلیا ، کمیشن نے پوچھا اگرکوئی بات نہیں سن رہا تو تھپڑ ماریں گی ؟ فردوس عاشق اعوان بولیں میں نے تھپڑ نہیں مارا۔
ممبرکے پی اکرم اللہ کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نےپولیس اہلکارکوتھپڑمارنے کے کیس کی سماعت کی، فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ مانگتے ہوئےموقف اپنایاکہ جب ووٹ کاسٹ کرنے گئی تواہلکارٹھپےلگارہاتھا پریزائڈنگ آفیسرسےشکایات کی تواس نےکہا یہ میرے بھی نہیں سن رہے۔
ممبر پنجاب نے پوچھا کہ اگرکوئی بات نہیں سن رہا توآپ تھپڑماریں گی؟،فردوس عاشق اعوان بولیں کہ نہیں میں نے تھپڑ نہیں مارا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کی ویڈیوچلانے کی ہدایت کی تو فردوس عاشق اعوان نے کہا آپ ساتھ میں میری دی ہوئی وڈیوبھی چلا دیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ اگرآپ کی کوئی شکایات تھیں تودرج کراتیں ،پولیس حکام نے کہاکہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنزکے علاوہ تمام پولنگ اسٹشنرزپرپرامن پولنگ ہوئی الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق سے15فروری تک تحریری جواب طلب کرلیا ۔۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی