شوبز
عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی تقریبات کا آغاز
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور ان کے منگیتر نوپور شکھارے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
ایرا کی دوست و اداکارہ میتھیلا پالکر نے انسٹااسٹوری شیئر کرکے ایرا اور نوپور کی شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کو روایتی انداز میں سرخ ملبوسات میں ملبوس خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔
ایرا خان نے سرخ و سُنہرے رنگ کے امتزاج کی روایتی ساڑھی پہنی جبکہ نوپور شکھارے نے بھی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے سرخ کُرتے پر کانسی ویسٹ کورٹ سُنہری پگ اور سیاہ رنگ کی شلوار کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا گیا اور لکھا کہ ’چلیں آپ لوگوں کی شادی کرواتے ہیں‘، ایک اور تصویر پر لکھا گیا کہ ’شادی کا جشن اب شروع ہوتا ہے‘۔
اس جوڑی کی گزشتہ سال نومبر میں منگنی ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل ایرا خان نے اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 3 جنوری کو شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن کس سال اس خاص تاریخ کو ہماری شادی ہوگی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔
ایرا خان نے شادی کے لیے خاص تاریخ طے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری ہمارے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ وہ تاریخ ہے جب ہم دونوں نے پہلی بار بوسہ لیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی