Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عابد باکسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

Published

on

بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ٫ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور  پولیس حراست سے بھاگنے کے کیس میں عدالت نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔۔

 انسداد دھشت گردی  عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ عابد باکسر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں ہیش کیا گیا۔

پولیس نے عابد باکسر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے پولیس سے  چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف برآمد کرنی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے سات دن کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا  اس دوران  آپ نے کیوں برآمد نہیں کی،اگر آپ نے برآمد کرنی ہوتی تو ایک دن میں ہو جاتی۔

ملزم کے وکلا نے کہا کہ ملزم کے پاس کوئی کلاشنکوف نہیں ہے جھوٹ مقدمہ بنایا گیا ملزم پر تشدد بھی کیا گیا۔

عابد باکسر پر بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ٫ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور  پولیس حراست سے بھگانے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق عابد باکسر کو حراست سے فراز ہونے کے بعد  قصور سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

تھانہ فیصل ٹاؤن نے عابد باکسر اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین