ٹاپ سٹوریز
چینی وافر لیکن ریٹ ملز مالکان کی مرضی کا، پنجاب حکومت 140 روپے کلو خرید کر عوام کو دے گی
شوگر مل مالکان اپنی مرضی کا چینی کا ریٹ فکس کرانے میں کامیاب ہو گئے، پنجاب حکومت کو 140 روپے کلو چینی فروخت کریں گے۔
پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات میں طے پایا ہے کہ اب شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سینٹرز، ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
شوگر ملزمالکان کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔
شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکا اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے۔ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی