Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

4 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Published

on

نوشہرو فیروز میں عید کے دن 4 سالہ بچی دعا سولنگی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سندھ کے شہر نوشہر و فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ کے قریب 4 سالہ بچی سے زیادتی اور اس کے قتل کا مرکزی ملزم ضمیر سیال راجپر موری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل ملزم ضمیر سیال نے 4 سالہ بچی کو دعا سولنگی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی تھی۔

آج پولیس نے ملزم کا سراغ لگایا، شہر کے قریب کیلوں کے باغ پر ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر پسٹل سے فائر کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم ضمیر سیال معصوم بچی دعا ریپ اور قتل کیس کا مرکزی ملزم تھا، 4 سالہ دعا سولنگی عید والے دن گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی، اغواء کے دوسرے روز دعا سولنگی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین