پاکستان
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں، گھوٹکی سے 5 ملزم گرفتار
سندھ رینجرز نے کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع گھوٹکی سے ڈکیتی،اغواء برائے تاوان ، قتل ، سہولتکاری اورمختلف جرائم میں ملوث 5 ملزم گرفتارکرلیے،ملزموں کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ و ایمونیشن، بلٹ پروف جیکٹ اورٹیلی سکوپ بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کی سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوںکے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، سندھ ضلع گھوٹکی تحصیل اوباڑوکے علاقے گوٹھ میر کوش میں کارروائی 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان ڈکیتی،اغواء برائے تاوان ، قتل ، سہولتکاری اورمختلف جرائم میں ملوث ہیں،ملزمان کی شناخت محمد حسن کوش، حاجی امداد علی، نواب علی عرف نوابی،محمد عمراور فلک شیر کے ناموں سے کی گئی۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ و ایمونیشن، بلٹ پروف جیکٹ اورٹیلی سکوپ بھی برآمد ہوئی، گرفتارملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 9سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں۔ گرفتارملزمان کو قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی