Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کے لیے پیشگی اطلاع دینا لازمی

Published

on

افغانستان سے پاکستان حدود میں آنے والی پروازوں کو ائیر ٹریفک کی عدم فراہمی کے متعلق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ہدایت جاری کردیں

سی اے اے کی جانب سے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو 15 منٹ قبل آگاہی دینا لازم ہے،پیشگی اطلاع دینے پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو ایر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی۔

پاکستانی فضائی حدود میں آنے والی فلائٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایریا کنٹرول سے فضائی سروس مہیا کی جائے گی،یورپ، وسطی ایشیا سمیت  دیگر فلائٹس کو دوشنبہ اور اسلام آباد ایریا کنٹرول فضائی رابطے کے ذریعے ایر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی۔

افغانستان میں ائیر ٹریفک کی عدم دستیابی کے باعث فضائی سروس دینے کے لیے اسلام آباد اور دوشنبہ فلائٹ انفارمیشن ریجن فلائٹس کی رہنمائی کرے گا، جاری کردہ نوٹم نومبر 2023 تک قابل عمل رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین