ٹاپ سٹوریز
افغان طالبان عالمی برادری کے چند مطالبات ماننے کو تیار، برطانیہ کا کابل میں سفارتخانہ کھونے پر غور
برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
سیاسی اور اسٹریٹجک امور کے سرکردہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے افغانستان کی طالبان حکومت کو عالمی برادری کے چند مطالبات تسلیم کرنا ہی ہوں گے۔
برطانیہ کے وزیر برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیات اینڈریو مچل نے کہا ہے کہ حکومت کابل میں سفارت خانہ کھولنے کی کال کا جائزہ لے رہی ہے تاہم اس وقت سیاسی اور قومی سلامتی کی صورتِ حال ایسی نہیں کہ کابل میں سفارتی موجودگی آسانی سے ممکن بنائی جاسکے۔
اینڈریو مچل نے کہا کہ سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے برطانیہ کا مطالبہ ہے کابل حکومت خواتین اور نسلی اقلیتوں کے لیے پالیسی بدلے، برطانوی یرغمالیوں کو رہا کرے اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل ہونے سے روکے۔
اینڈریو مچل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں افغان حکومت کے لیے راہ متعین کردی گئی ہے۔ تمام برطانوی مطالبات دراصل عالمی برادری کے مطالبات ہیں۔
طلوع نیوز سے گفتگو میں سیاسی تجزیہ کار عبدالمتین ناصری نے کہا کہ افغان حکومت کو برطانیہ اور چند علاقائی ممالک کے تحفظات اور خدشات دور کرنے چاہئیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے لیے برطانیہ کے عبوری ناظم الامور رابرٹ چیٹرٹن ڈِکسن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے مقصد سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی