Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیاسی جماعتوں کے تصادم کے بعد حالات کشیدہ، کسی کے پاس ہتھیار دیکھا تو مؤثر ایکشن لیں گے، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی

Published

on

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گذشتہ روز فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن  کے جاں بحق ہونے کے بعد صورتحال کشیدہ ہے،ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردار پہنچائیں گے،انوسٹیگیشن کے لحاظ سے کچھ بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا،الیکشن کے مراحل جاری ہے، سب سیاسی جماعتوں کو رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے دونوں طرف نقصان ہی ہوتا ہے فائدہ کوئی نہیں ہوتا،جو لیگل ایکشن بنتا ہے وہ ہوگا، پراسس جاری ہے،اسٹیٹ کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں،جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردار پہنچائیں گے،کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی ویسٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کو مقدمے میں نامزد کریں گے؟

اس پر ڈی آئی جی عاصم قائم خانی نے کہا کہ ہم معاملے کی تفصیلی انکوائری کررہے ہیں، میرٹ پر مقدمہ درج کریں گے،یہ واقعہ رات گئے پیش آیا تھا، لوگوں کو کہتا ہوں کہ ویپن لےکر نہ چلیں،اگر کسی بھی ریلی یا جلسے میں اب ہتھیار دیکھا گیا تو مؤثر ایکشن لیں گے۔کسی بھی سیاسی جماعت کو اسلحے کی نمائش یا اسے لے کر چلنے کی اجازت نہیں،فائرنگ تو ہوئی ہے مگر کس طرف سے ہوئی ہے، ہر پہلو کا جائزہ لیں گے،اس پہلو کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا کسی ریلی کو دوسرے کے دفتر کے سامنے سے گزرنا چاہئیے تھا؟یہ نامناسب عمل ہے کہ کسی بھی سیاسی مخالف کے سامنے سے اپنی ریلی کو گذارا جائے،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کروں گا کہ اس طرح کی صورتحال پیدا کرنے سے بچیں،کسی بھی سیاسی جماعت کا عسکری ونگ نہیں ہونا چاہیے،اگر کوئی دوبارہ اٹھنے کی کوشش کرے گا تو اسے ایکشن یاد ہونا چاہیے،سب اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے کراچی میں امن ممکن ہوا،سب سے گزارش کروں گا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین