Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

فرانس میں چاقو زنی کی واردات میں استاد کی ہلاکت کے بعد ہائی الرٹ، 7 ہزار فوجیوں کو پیرس کے گشت کا حکم

Published

on

فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے 7,000 فوجیوں کو حفاظتی گشت بڑھانے کے لیے موبلائز کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدارتی دفتر نے یہ حکم ایک استاد کو چاقو مار کر ہلاک  کرنے کے واقعہ کے بعد دیا۔

شمالی فرانس کے شہر اراس کے ایک اسکول میں ایک 20 سالہ نوجوان نے ایک ٹیچر کو چاقو کے وار کرکے ہلاک اور دو دیگر افراد کو شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد جمعہ کو فرانس  میں سکیورٹی الرٹ اعلیٰ ترین درجے پر کردیا گیا۔

میکرون کے دفتر نے کہا کہ فوجیوں کو پیر کی شام تک اگلے حکم تک موبلائز رکھا جائے گا جو جاری آپریشن کے حصے کے طور پر شہر کے بڑے مراکز اور سیاحتی مقامات پر باقاعدگی سے گشت کریں گے۔

سیکیورٹی الرٹ ایسے وقت آیا جب فرانس رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور  کوارٹر فائنل میں ہفتے کی شام جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

فرانس کو گزشتہ برسوں کے دوران اسلام پسند حملوں کی ایک سیریز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سب سے بدترین حملہ نومبر 2015 میں پیرس میں تفریحی مقامات اور کیفے پر بندوق برداروں اور خودکش بمباروں کا بیک وقت حملہ تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے جمعے کے روز کہا کہ اراس حملہ مشرق وسطیٰ کے واقعات کی ایک کڑی ہے، جہاں اسرائیل حماس کے جنگجوؤں کی بیخ کنی کے لیے فوجی کارروائی کر رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین