Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بری

Published

on

احتساب عدالت نے نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس  سے بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے نگراں وزیراعظم کے مشیر کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

اس سے پہلے گزشتہ سماعت پر عدالت نے بریت کی درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نگراں وزیراعظم کے مشیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احد چیمہ نے اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنابے کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

نیب نے گزشتہ سماعت پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احد چیمہ کی بریت پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

احد چیمہ کیخلاف سال 2018 میں نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا کہ احد چیمہ کے اثاثے اُن ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین