Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

احمد شہزاد نے ٹی 10 لیگ کھیلنے سے انکار کردیا

Published

on

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لیے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے لیے کام کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے رکھنے پر یقین رکھا، میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔

احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے مجھے ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا تاہم میں ڈومیسٹک کرکٹ کا احترام جاری رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بنگلا ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے کھیلنے کی آفر کی۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو  تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین