تازہ ترین
چھ ملکوں کے طیاروں کا غزہ میں ایئر ڈراپ آپریشن
رائل اردنی فضائیہ کے طیارے نے شمالی غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات پر انسانی امداد کے نو نئےایئرڈراپ کیے ہیں، جس میں امریکا، فرانس ، بیلجئم، ڈنمارک اور مصری طیاروں نے شرکت کی۔
اردن کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم اردن کی جاری کوششوں اورغزہ کی پٹی میں لوگوں کے لیے مزید طبی، امدادی اور خوراک بھیجنے کی کوششوں کے تحت اٹھایا گیا،جس کا مقصد جنگ کے اثرات کو کم کرنا اور خوراک کی شدید قلت کو پورا کرنا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اردنی فوج نے برادر اور دوست ممالک کے تعاون سے (اردن) کی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے 23 ایئر ڈراپس کے علاوہ 29 اردنی ایئر ڈراپس بھی انجام دیے ہیں،جن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے حصہ لیا۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے C-130 کارگو طیاروں نےگزشتہ روز غزہ کی پٹی میں فضا سے امداد گرائی۔ یہ اردن کے ساتھ امریکی فوج کا تیسرا ایئر ڈراپ آپریشن ہے۔
یو ایس سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے کہ امریکی C-130 طیارے نے شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والے 38ہزارسے زائد خوراک کےپیکٹ گرائے تاکہ جنگ سے متاثرہ شہریوں کو ضروری امداد تک رسائی حاصل ہو سکے۔
اردن کی فوج نے منگل کو اعلان کیا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اس نوعیت کے سب سے بڑے آپریشن میں آٹھ فوجی طیاروں (تین اردنی، تین امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک مصری)نے غزہ کی پٹی میں امدادی سامان گرایا۔
امدادی تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد بہت کم ہے۔ زمینی راستے سے داخل ہونے والے امدادی قافلے اسرائیل کی پیشگی منظوری سے مشروط ہیں۔غزہ کی پٹی پر پانچ ماہ کی جنگ اور سخت محاصرے کے بعد اقوام متحدہ کے مطابق فلسطینی پٹی کی 2.4 ملین آبادی کی اکثریت قحط کا شکار ہے۔
عالمی ادارے اسرائیل پر غزہ میں قحط اور بھوک کو ایک جنگی حربے کے طورپر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی