Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلینج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کل 5 مارچ کو چیلنج کیا جائے گا، ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔

بانی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 ممبران نے ووٹ ڈالا، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رؤف حسن نے بتایا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، اس بار الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرے گا اور ہمیں انتخابی نشان واپس ملے گا۔

رؤف حسن نے مزید کہا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ یہ معاہدہ ہے کہ انتخابی نشان واپس ملنے پر پارلیمانی پارٹی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین