Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

الحمرا اکیڈمی، کتھک اور تھیٹر میں تربیت حاصل کرنے والے بچے اسٹیج پلے پیش کریں گے

Published

on

الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا فنون لطیفہ کی ترقی میں لازوال سفر جار ی ہے۔گرمیوں کی تعطیلات میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے سمر کیمپ کا انعقاد کیاٗ جو جاری ہیں۔

یہ سمر کیمپ 10اگست تک جاری رہیں گے۔اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر نے کہا کہ سمر کیمپ میں کتھک اور تھیٹر میں تربیت حاصل کرنے والے بچے اسٹیج پلے پیش کریں گے۔

انھوں نے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری و آرکائیو محمد عارف اور سپروائز نوین روما کو اعلی کام کرنے پر شاباش دی اور مزید کہا کہ فنون لطیفہ کے شعبے میں الحمرا اکیڈمی نے بچے کی تخلیقی و تعمیر ی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا ہے۔

سمر کیمپ میں تھیٹر کی کلاس کو تجربہ کار استاد رخسانہ خان جبکہ کتھک کی کلاس کو مکھنہ ٗ تربیت فراہم کر رہی ہیں۔؎

الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں سمر کیمپ 2023کا آغاز 10جولائی کو کیا گیا تھا،سمر کیمپ کے اختتام پر تھیٹر کلاس اور کتھک کلاس میں سیکھنے والے بچے ایک اسٹیج پرفارمنس میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جس میں ایک ڈرامہ بعنوان ”اپنی مدد آپ“کے عنوان سے پیش کیا جائے گا،یہ پرفارمنس جشن آزادی تقریبات کی مناسبت سے پیش کی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین