پاکستان
علیمہ خان نے سیاست میں انٹری اور پارٹی ٹیک اوور کرنے کی تردید کردی
علیمہ خان نے کہا ہے کہ سب کو ایک فکر ہے کہ ہم سیاست میں نہ آ جائیں،کوئی ہم سے پوچھ کیوں نہیں لیتا کہ ہم سیاست میں آنا چاہتے ہیں کہ نہیں،ہم بتا بتا کر تھک گئے ہیں کہ آپ نہ ڈریں ہم سیاست میں نہیں آنا چاہتے،اپ کہتے ہیں کہ یہ سیاست میں پارٹی ٹیک اوور کرنے لگے ہیں،اس قت مسلم امہ میں مانا جانے والا ایک ہی لیڈر عمران خان ہے۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکرپٹ لکھنے والا سکرپٹ تو بدل لے،آپ کہتے ہیں کہ بشریٰ یا علیمہ پارٹی ٹیک اوور کرنے لگی ہیں،آپ ان تین چار خواتین سے ڈرتے ہیں،ہم میڈیا سیل بھی ہیں،کیسز بھی ہمیں نے دیکھنے ہیں،عمران خان کی حفاظت بھی کرنی ہے،ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے، ہم پاگل ہیں کہ سیاست میں ائیں گے،یہاں سہاست تو ہو ہی نہیں رہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ آپ سارا دن ایک دوسرے کو نیچے کھینچ رہے ہیں،ہمارے پس زندگی میں اتنا وقت نہیں کہ جاکر اس دنگل میں گھس جائیں،عمران خان ہمارا لیڈر ہے اس کو فالو کرتے ہیں اسکی حفاظت کریں گے۔ آپ ہمارے پیچھے پیچھے خواتین کے پیچھے پھرتے ہیں،کیا پاکستان کا یہ حال ہو گیا ہے؟ آپ کو خواتین سے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے،خدا کے واسطے اپ اپنی زندگی کی سمت اس ملک کے لئے سیدھی کریں،ن لیگ کو اور کرنے کو تو کچھ نہیں،جو بھی انکے ساتھ ملکر کر رہےہیں،ہم پھر بھی کھڑے رہیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کا سوال ہے،یہ اندر سے ڈرے ہوئے لوگ ہیں،پیغام بھیج رہے پیں جب جلسہ ختم کرنا ہوتا ہے پاؤں پڑ جاتے ہیں،اب عمران خان کے ساتھ تعینات سارا عملہ تیسری مرتبہ بدل دیا ہے،عمران خان نے بتایا یے کہ تعینات لوگوں کو بھی دور بیٹھنے کی ہدایت ہے تاکہ وہ ان سے بات نہ کرلیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ 8ستمبر کو جلسہ میں ہم سب شامل ہوں گے،یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے،8کو یہ دوبارہ کہیں گے کہ بم پھٹنے لگا ہے،ہم 8کو آرہے ہیں، نہیں رکیں گے،جب آپ ہمارا تماشا ٹی وی پر بنائیں گے تو اپنے گھروں کا سوچیں،عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی