Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

علیمہ خان کا پشاور اور مردان کا دورہ، عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا

Published

on

Imran Khan is being treated harshly in prison, wants to be punished in the 190 million pound case, Aleema Khan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کر سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر علیمہ خان کے سامنے کارکنوں نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

علیمہ خان پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضگی دور کی، علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں جبکہ انہوں نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

علیمہ خان نے پشاور کی تحصیل گور گٹھڑی کا بھی دورہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مردان کا بھی دورہ کیا اور مردان میں پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات کی، دورہ پشاور اور مردان کے دوران علیمہ خان پی ٹی آئی لیڈر شپ پر شدید برہم تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین