کھیل
یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر فرانس میں الجزائز کے ٹاپ فٹبالر کے خلاف تحقیقات
فرانسیسی استغاثہ نے پیر کے روز ایک ٹاپ فٹبالر کے خلاف دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے شبے میں ابتدائی تفتیش شروع کی، فاتبالر نے اسرائیل اور حماس تنازعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر یہود مخالف پیغام دوبارہ پوسٹ کیا۔
الجزائر کے بین الاقوامی یوسف عطال جو لیگ ون کلب کے لیے کھیلتے ہیں، پر شبہ ہے کہ اس نے انسٹاگرام پر فلسطینی مبلغ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مبینہ طور پر یہودیوں کے خلاف تشد پر اکسایا گیا ہے۔
فٹ بال حکام، سیاست دانوں، ایک یہودی گروپ اور نیس کے میئر سبھی نے اس پیغام کی مذمت کی ہے، جسے عطال نے معافی مانگنے سے پہلے ڈیلیٹ کر دیا۔
فرانس، جس میں یہودیوں اور مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے، حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی۔
اور حکام نے ملک کو ممکنہ حملوں کے لیے ہائی الرٹ پر رکھا ہے جب جمعہ کے روز ایک سابق شاگرد کے ہاتھوں ایک استاد کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس میں سیاست دانوں نے کہا ہے کہ یہ اسلامی دہشت گردی ہے۔
نیس پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ وہ مقامی سیاست دانوں کی طرف سے مطلع کیے جانے کے بعد عطال سے تفتیش کر رہا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا یہ پوسٹ مذہبی منافرت یا تشدد کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔
فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف) نے اتوار کو کہا کہ اس کی اخلاقیات کمیٹی کھلاڑی کی تحقیقات کرے گی، ایف ایف ایف کے صدر فلپ ڈیالو نے پوسٹ کے مندرجات کی مذمت کی۔
عطال نے اتوار کو تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو بتایا کہ وہ "کبھی نفرت کے پیغام کی حمایت نہیں کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی