پاکستان
علی امین گنڈاپور اسلام آباد پر چڑھائی سے پہلے آئین پڑھ لیں، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد پر حملہ آور ہونے سے قبل آئین پڑھ لیں،چاہتے ہیں کہ صوبہ ترقی کرے لیکن اگر کوئی قانون ہاتھ میں لیگا تو ماضی میں بھی ہم نے اسلام آباد کی سڑکوں پر لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں بطور گورنر اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے درمیان پل کا کردار ادا کرونگا، صوبے کے مسائل کےلئے پلیٹ فارم موجود ہے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل ہونگے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر حملہ آور ہونے سے قبل آئین پڑھ لینا چاہیے،اگر کوئی اس طرح کریگا تو ان سے قانونی طریقے سے نمٹا جائیگا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے ترجیح صوبے میں امن و امان ہے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی