Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا، محمد فیصل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات

Published

on

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ حکومت پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا ایس ایس پی محمد فیصل  کو ڈی آئی جی آپریشن لاہورتعینات کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔

سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔

دریں اثنا 36ویں کامن سے تعلق رکھنے والے ڈی پی او سرگودھا ایس ایس پی محمد فیصل کو نیا ڈی آئی جی آپریشن لاہور تعینات کردیا گیا۔

نئے  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل نے 2009 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس جوائن کی محمد فیصل اے ایس پی گلبہار، یونیورسٹی ٹاوراورایس پی کینٹ پشاور تعینات رہے۔

محمد فیصل 2014 سے 2017 تک سی ایس او وزیراعظم پاکستان رہے،محمد فیصل ایس پی سیکورٹی، ایس پی موبائلز اور ایس پی اینٹی رائیٹ لاہور، ایس ایس پی راولپنڈی، ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی پی او سرگودھا بھی تعینات رہے، محمد فیصل پندرہ سالہ کیرئیر میں چار بار اوایس ڈی رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین