Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے تمام بلز کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

Published

on

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل قائمہ کمیٹیوں کو بھجوانے کا اعلان کیا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے 12 بل پیش کئے گئے تھے جس پر ارکان نے اعتراض اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ نئی یونیورسٹیوں کے اندھا دھند قیام کی بجائے معیار تعلیم کی بہتری پر توجہ دی جائے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کے تمام بل کمیٹیوں کو بھیجے جائیں گے،یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بلز کا جائزہ لیا جائیگا۔

وزیرقانون نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر تعلیم نے تمام بلز کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ این ایل سی  1979میں جنرل ضیا کے حکم سے بنا تھا،این ایل سی ایک سیل ہے، بحث تھی، اسے وفاق کے ماتحت کیاجائے، بل کے ذریعے این ایل سی کو وفاقی حکومت کے ماتحت کیا گیا ہے۔

وزیر قانون نے ایک اور وضاحت کی کہ صرف قدرتی آفات میں ٹیکس استثنٰی ہوگا، باقی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین