Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملک بھر میں آٹا ڈیلرز نے فروخت بند کردی، کل سے فلور ملز بھی بند

Published

on

ملک بھر میں فلور ملز نے آٹے کی فروخت پر لگنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس پر ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن اور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے میں ٹس سے مس نہیں ہوئی لہذا ہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے،آٹا ڈیلر ز ایسوسی ایشن آج سے جب کہ فلور ملز کل سے ہڑتال کریں گے۔

آج سے ملک بھر میں فلور ملز نے گندم کی واشنگ کا کام بند کردیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ کا کہنا ہے کہ کل سے ملک بھر کی فلور ملیں مکمل بند کردینگے،اگر حکومت سنجیدہ ہے اور مطالبات کو مانے تو ہمیں ہڑتال کا کوئی شوق نہیں یے۔

فلور ملز کی ہڑتال سے بھینس کالونیوں اور جانورون کے چوکر کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوگی،ایف بی آڑ کے ٹیکس کے نفاذ آٹا 8 سے 10 روپے فی کلو مہنگا ہوگا۔
عامر عبداللہ نے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے آٹے کی پسائی بند رکھیں گے،فلور ملرز ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے،ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں،ہم ٹیکس کی ادائیگی پہلے بھی کررہے ہیں مزید دے سکتے ہیں طریقہ کار پر اعتراض ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین