Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلوں کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دیئے جائیں، سندھ ہائیکورٹ

Published

on

سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر  ٹائونز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے یوسیز کے ملازمین کی ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی فوری مکمل کرنے کی کی ہدایت کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ افسران کی تقرری اور بلدیاتی اداروں کو باااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست ہوئی، عدالت نے ٹائونز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ٹائونز اور یوسیز کو فوری مالی اختیارات دیے جائیں،یوسیز کے ملازمین کی ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی فوری مکمل کیا جائے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دیگر اضلاع کی یوسیز میں ضمنی الیکشن مکمل ہوجاۓ تو فنڈز منتقل کردیے جائیں گے۔

قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ کون سے الیکشنز رہ گئے ہیں ؟ کیوں مکمل نہیں ہورہا یہ پروسیس ؟؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آگاہ کیا کہ مختلف اضلاع میں بتدریج  الیکشن ہورہے ہیں۔

وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ یوسیز کے ملازمین کے تبادلے اور ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی مکمل نہیں ہوا، جب تک یوسیز فعال نہیں ہوں گی نچلی سطح تک اختیارات منتقلی کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔

عدالت نے ٹائونز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگر کی درخواستیں نمٹا دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین