تازہ ترین
مداح کی مبینہ بدکلامی، حارث رؤف مار نے کے دوڑے، اہلیہ نے روک لیا، ویڈیو وائرل
جب بات میرے اہلخانہ پر آئے گی، تو میں جواب دینے میں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف امریکی شہر فلوریڈا میں مداح کے ساتھ بری طرح اُلجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف سے مداح نے تصویر لینے کے لیے تکرار ہوئی جس دوران فاسٹ باؤلر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل جا رہے تھے۔
حارث رؤف کا وائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ فین نے انہیں گالی دی جس کے باعث وہ غصے میں آگئے۔ ویڈیو میں حارث رؤف کو بار بار یہ کہتے بھی سنا گیا کہ انہیں فین نے گالی دی۔
حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔
وہاں موجود دیگر فینز نے بھی حارث رؤف کو روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد اب حارث رؤف کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔
فلوریڈا شہر میں فین کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر بات کرنا ضروری ہوگیا۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے بھی حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے اہلخانہ پر آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔
حارث رؤف کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کی فیملی کا احترام کرنا ضروری ہے چاہے وہ کسی بھی پیشے سے تعلق رکھتے ہوں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی