تازہ ترین
عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کارروائی کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عمران خٰان کی جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے پر اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کا عندیہ دےدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء سے ملاقاتوں کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کمرہ عدالت پیش ہوئے،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کی فہرست جمع کروا دی۔
دورانِ سماعت شعیب شاہین نے بتایا کہ ہمیں دیکھنے دیں کہیں جیل سماعتوں کی ملاقاتوں کو شامل تو نہیں کر دیا گیا، ہمارے دونوں اپوزیشن لیڈرز سمیت رہنماؤں کو چار گھنٹے کھڑا رکھ کر ملاقات نہیں کرائی گئی،عدالت نے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا ایس او پی بنانے کا حکم دیا تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل نےکہا کہ اڈیالہ جیل جانے والے افراد کا مطالبہ تھا کہ سب کی ایک ساتھ ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی کی مقدمات میں نمائندگی کرنے والے وکلاء آتے ہی نہیں،سیاسی طور پر متحرک وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آتے ہیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی پر دو سو سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ سب سیاسی نتائج والے ہی کیسز ہیں، آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ سب اصل کیسز ہیں؟مرکزی وکلاء ملاقات کر کے ہدایات عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاء کو دیتے ہوں گے۔
شعیب شاہین نےکہا کہ ہماری گاڑیاں اڈیالہ جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے کھڑی کروا دی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ملاقات کرنے والوں کے درمیان بڑا شیشہ لگا دیا گیا ہے،کوئی دستاویز لے دے نہیں سکتے، اونچا بولنا پڑتا ہے،ہم کاغذ کا ٹکڑا لے جا سکتے ہیں نہ باہر لا سکتے ہیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نےکہا کہ یہ بالکل بھی قابلِ قبول نہیں ہے، کوئی دستاویز دیکھنے سے نہیں روک سکتے، آئندہ ایسا کیا گیا تو میں توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کروں گا، یہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے بھی جیل حکام کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، یہ قابلِ قبول نہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نےکہا کہ ہم پھر بھی ان کو موقع دیتے ہیں، اسلام آباد جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےکہاآپ کوئی احسان نہیں کر رہے، سمجھ نہیں پا رہا آپ اس سب سے کیا حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی