Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قانون میں ترمیم، شوگر ملز مالکان گودام کا رقبہ اور مقام بتانے کے پابند ہوں گے

Published

on

پنجاب حکومت نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمینٹ آرڈر 2021 میں ترمیم کردی۔ اب شوگر ملز مالکان کو اب چینی کے گودام کا مقام اور رقبہ بتانے کے پابند ہوں گے۔

پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمینٹ آرڈر 2021 کے پیراگراف 3 ایک کے  تحت ہر شوگر ملز مالک کو اپنا گودام متعلقہ ڈی سی کے پاس رجسٹرڈ کروانا ہوتا ہے، شوگر ملز مالکان نے پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمینٹ آرڈر 2021 کے پیراگراف 3 اے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب نے نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی، 5 اگست کو شوگر ملز مالکان نے شوگر ملز اور گودام کے این او سیز  محکمہ انڈسٹریز سے جاری ہونے کے بارے میں آگاہ کیا، محکمہ خوراک پنجاب نے شوگر ملز کی حدود سے باہر چینی کے گودام کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا۔

محکمہ خوراک کی سفارش پر پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے قانون میں ترمیم کر دی گئی ، پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمینٹ آرڈر 2021 میں ترمیم کے تحت اب شوگر ملز مالکان کو چینی کے گودام کا مقام اور رقبہ بتانا پڑے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین