ٹاپ سٹوریز
امریکا نے روس، چین سمیت کسی ملک سے تعلقات توڑنے کا نہیں کہا، واشنگٹن نے بروقت الیکشن پر بات کی، جلیل عباس
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ انتخابات ائین میں دی گئی مدت کے اندر ہی ہونگے، امریکا کی قائم مقام ڈپٹی سکیرٹری سٹیٹ سے بھی بھی بروقت انتخابات پر بات ہوئی۔ امریکہ نے چین یا روس سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ کے امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ نگران حکومت کا کام آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات یقینی بنانا ہے، الیکشن کرانا نگران حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مختصر مدت کی نگران حکومت ہیں۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے بھارت پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم۔کرے گا، اس حوالے سے بھارت نے کوئی منفی فیصلہ کیا تو عالمی برادری کو مایوسی ہوگی،کرکٹ ورلڈ کپ ایک عالمی ایونٹ ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات اور تعاون بہت مضبوط ہے، امریکی انڈر سکریٹری اف اسٹیٹ کے ساتھ گفتگو میں اس شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، عبوری سیٹ اپ کے طور پر بہت اچھی غیر ملکی انویسٹمنٹ لا سکتے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی کی تشکیل کا پراسس وہی ہے جو امریکہ، یورپ یا ہمارے پڑوس میں ہے،بھارت کے ساتھ کوئی بھی بات چیت صرف اصولوں کی بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے، بھارت ہاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہمارے پاس مضبوط شواہد ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا باقی ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کئے، بھارت سندھ طاس معاہدہ کی بھی خلاف ورزی کر چکا ہے،افغان حکومت نے ہاکستان میں دہشت گردی کے بعض ذمہ داروں کو گرفتار کر کے ہمیں اطلاع دی ہے۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو پاکستان کے معاشی مفادات کے لئے استعمال کریں گے، امریکہ کے ساتھ تجارتی حجم اب 20 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے، بھارت کا رویہ ہمارے لئے نمبر ون مسئلہ ہے، پاک ایران گیس پائپ لائین منصوبہ کی تکمیل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، امریکہ نے چین یا روس سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال