Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امریکا نے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہا ہے، حکومت مینڈیٹ واپس کرے، عمر ایوب

استحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازعہ ہو گیا، فواد چوہدری

Published

on

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ اس بجٹ سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے اور اب مہنگائی کا ایک سیلاب آئے گا. سنی تحریک کے رکن اسمبلی زین قریشی نے بھی حکومت تنقید کی اور کہا کہ فارم 47 کی حکومت غریب کی کمر توڑ دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے بات کی اور کہ شہباز شریف خود مانتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، پہلے جو گندم باہر سے منگوائی گئی اس میں بہت سوں نے کمیشن کمائی اور اب ایکسپورٹ میں مزید کمیشن کمائی جائے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان نے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہا ہے. حکومت عوام کا مینڈیٹ واپس کرے. وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا جو جمہوری حق تھا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ استحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازعہ ہو گیا ہے. آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے. سابق وفاقی وزیر نے سینیٹر حامد خان پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ جب تک ان سے جان نہیں چھڑائی جاتی صحیح اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا

سابق وزیر خارجہ کے بیٹے اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی زین قریشی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ممبران کی مراعات میں اضافہ کر دیا گیا اور دوسری طرف دودھ پیتا بچہ چھوڑا نہ کوئی فیلڈ ہر جگہ پر ٹیکس. انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم نے کہا کہ مفاہمت کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ نون کے قول اور فعل میں فرق ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین