Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکا ایف 16 طیاروں کا وعدہ پورا کرے، ہم سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کردیں گے، صدر اردوان

Published

on

صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ انقرہ کو ایف سولہ جیٹ طیاروں کی فروخت کی راہ ہموار کرتی ہے تو ترکی کی پارلیمنٹ سویڈن کی نیٹو بولی کی توثیق کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق آذربائیجان سے واپسی پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے نیویارک میں سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی کوشش پر تبادلہ خیال کیا۔

اردگان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ترکی کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فروخت کو انقرہ کی طرف سے سویڈن کی توثیق سے جوڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ (امریکہ) اپنے وعدوں پر قائم رہے تو ہماری پارلیمنٹ بھی اپنا وعدہ پورا کرے گی۔ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں حتمی فیصلہ ترک پارلیمنٹ کا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین