پاکستان
امریکا مہر گڑھ کے آثار اور نوادرات کی حفاظت کے لیے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر دے گا
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکہ بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو اہمیت دیتا ہے،مہر گڑھ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا ہمارے عزم کا ثبوت ہے،پاکستان بھر میں ثقافتی ورثہ سے متعلق 33 منصوبوں کے لیئے 80 لاکھ ڈالر سے زائد فنڈز خرچ کیئے گئے ہیں۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان میں امریکی سفیر کی جانب سے فنڈ برائے بحالیٴ تاریخی وثقافتی ورثہ (AFCP) کے پہلے منصوبے کا آغاز کیا، اس تاریخی اقدام کے تحت تین لاکھ بیس ہزار ڈالرز سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، جو کہ مہر گڑھ تہذیب کے نیئولیتھک دور کے آثار اور دیگر تاریخی نوادرات کی حفاظت کے علاوہ کوئٹہ میں قائم مہرگڑھ میوزیم آف بلوچستان کی انتظامکاری کو مزید بہتر بنانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ کوشش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکہ بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو اہمیت دیتا ہے اور اسکی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔”
امریکی حکومت کیجانب سے پاکستان بھر میں ثقافتی ورثہ سے متعلق 33 منصوبوں کے لیئے 80 لاکھ ڈالر سے زائد فنڈز خرچ کیئے گئے ہیں۔ مذکورہ منصوبوں میں صوبہ سندھ کے ورن دیومندر، فریئرہال، نسروانجی بلڈنگ اوریونیسکوورلڈ ہیریٹیج کے مقام مکلی کے تاریخی قبرستان میں واقع سلطان ابراہیم اورامیرسلطان محمد کے مقبروں کی بحالی شامل ہے۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کراچی میں امریکی قونصل جنرل کانریڈ ٹربل، بلوچستان حکومت کے محکمہ ثقافت کے اعلیٰ حکام، سیز کے شریک بانی ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری اور ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم نے شرکت کی، جبکہ تقریب میں مہرگڑھ کی تاریخ اور مہر گڑھ میوزیم آف بلوچستان پر روشنی ڈالی گئی۔
مہر گڑھ میوزیم آف بلوچستان کا قیام ستمبر2022 کوعمل میں آیا، جو کہ خطے کی ابتدائی تاریخ کے متعلق آگاہی دیتا ہے۔ مہر گڑھ کے نوادرات کو عالمی سطح پربھی پزیرآئی ملی ہے جو کہ نیو یارک میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور پیرس کے میوسی گیمے میوزیم میں نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں، جو کہ پاکستان کی آثار قدیمہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اس امریکی گرانٹ سے ملنے والی مالی اعانت سے میوزیم کی تزئین ونمائش کی بہتری اور بلوچستان ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی کے عملے کی تربیت اور انکی آبادی تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ اے ایف سی پی کا یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے محکمہ ثقافت اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچرسوسائٹی کے اشتراک سے نافذ العمل ہوا ہے، جبکہ یہ منصوبہ خطے کے ثقافتی منظرنامے کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں میں معاونت فراہم کرے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی