پاکستان
امریکی خاتون نے چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کر لی
امریکی خاتون نے چترال کے ایک معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔
مقامی میڈیا چترال ٹائمز کے مطابق امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی، نکاح کی تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔
چترال کے علاقے بونی سے تعلق رکھنے والے دولہا انور ولی مشہور پولو کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں اور ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین بھی ہیں۔
امریکی خاتون کلئیر اسٹیفن ایک سال قبل پاکستان کے دورے پر آئی تھیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے جب وہ بونی پہنچیں اور وہاں واقع انور ولی کے ہوٹل میں رہیں تو اُنہیں چترال کا ماحول اور لوگ اتنے اچھے لگے کہ انہوں نے یہاں 6 ماہ قیام کیا۔
واضح رہے امریکی خاتون کلئیر اسٹیفن اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئی تھیں اور اُنہوں نے انور ولی کے ساتھ مل کر اپر چترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی اور مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کے لیے ایک سینٹر بھی تعمیر کیا ہے۔
’وائس آف اپر چترال‘ کے سوشل میڈیا پیج نے نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر شیئر کی ہیں، فیس بک پر یہ تصاویر مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی