Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امیر حیدر ہوتی نے انتخابی شکست کے بعد پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published

on

اے این پی کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے انتخابی شکست اور پارٹی کے لیے مایوس کن نتائج کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

امیر حیدر ہوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین