Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پشین میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، فوج طلب کر سکتے ہیں، وزیراطلاعات

Published

on

بلوچستان کے علاقے پشین میں خانوزئی بازار میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ  کے دفتر کےباہر دھماکے میں 12 افراد جاں بحق 30زخمی ہوگئے۔ دھماکےکی نوعیت معلوم نہ ہوسکی

زخمیوں کو فوری طور پراسپپتال منتقل کیاجا رہا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔الیکشن کمیشن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات  جان اچکزئی نے کہا کہ پشین میں دھماکا بہت افسوس ناک واقعہ ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد شہید ہوئے ہیں، دہشت گرد الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش  کررہے ہیں، ان واقعات کے باوجود انتخابات ہوکر رہیں گے،امیدواروں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ذاتی سکیورٹی رکھ سکتے ہیں،کل  تمام پولنگ اسٹیشن  میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی،ضرورت  پڑی تو لیوی اور فوج کو بھی  بلایا جاسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین