Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

انڈونیشیا کی ایئرلائن کا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے کئی ہفتوں سے کراچی میں گراؤنڈ

Published

on

انڈونیشیا کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ تیکنیکی خرابی کے سبب کئی ہفتوں سے کراچی ائیرپورٹ پر پھنس گیا۔

ذرائع کے مطابق گرودا انڈونیشیا ,انٹرنیشنل ایئر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ 50 روز سے کراچی میں موجود ہے،رجسٹریشن PK-GAD کا حامل طیارہ 26 جولائی کو سری لنکا کے متلا راجا پاکسا ایئرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا۔

طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا،ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی،طیارے نے 19 اگست کو صبح 10 بجکر 25 منٹ پر  کراچی ایئرپورٹ سے ٹیسٹ فلائٹ کی،21 منٹ کی ٹیسٹ پرواز کے بعد طیارہ واپس کراچی اتر گیا تھا۔

انڈونیشین طیارے کی مرمت پاکستانی انجینیئرز نے کرنا ہے،مالی بحران کی وجہ سے پاکستانی انجینیئر طیارے کی مرمت نہ کرسکے،9 سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔

فنی خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ بدستورکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین