پاکستان
جہلم میں منشیات سمگلرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف کا اہلکار زخمی، 2 ملزم گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کا اسمگلروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،کارروائی کے دوران 343کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے سوداگروں کی جانب سے تخریبی کاروائیاں جاری ہیں، انٹیلیجنس اطلاع پر دینہ چیک پوسٹ پر سوزوکی مہران گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی، اے این ایف ٹیم نے پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو ڈومیلی چوک جہلم کے قریب رُکنے پرمجبورکیا۔
ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں اے این ایف اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک اے این ایف اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دوران کارروائی ایک زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
ملزمان کا ایک اور ساتھی قریب جنگل میں فرار ہوا جسکی تلاش جاری ہے،تلاشی لینے پر گاڑی سے 277 کلو 200 گرام چرس اور 67 کلو 200 گرام افیون برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی