پاکستان
سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں اے این ایف کی کارروائی، منشیات سمگلرز کا بڑا گینگ پکڑا گیا
اینٹی نارکوٹکس کریک ڈاون،کوٹ مومن سے خواتین اور مرد ملزمان پر مشتمل گروہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک کامیاب آپریشن میں 4 خواتین سمیت 9 منشیات اسمگلر گرفتار کر لیے،بین الصوبائی سمگلر گینگ، خواتین کے ذریعے پنجاب کے شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا،کارروائی کے دوران کڑوروں روپے مالیت کی ایک میٹرک ٹن/1023 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
خواتین اور مرد ملزمان، ایک خاندان کے بھیس میں ضلع سرگرودھا کے علاقے کوٹ مومن میں کرائے کے مکان میں مقیم تھے،اے این ایف ٹیم نے کوٹ مومن کے قریب 3 گاڑیوں کو تلاشی کیلئے روکا،دورانِ تلاشی، گاڑیوں سے مجموعی طور پر 703 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
دوران تفتیش ملزمان نے کوٹ مومن میں واقع مکان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا،ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف کی ٹیم نے مکان پر بروقت چھاپہ مارا گیا،کارروائی کے نتیجے میں گھر سے 398 کلوگرام افیون برآمد کر کے 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان خیبر پختون خواہ سے منشیات اسمگل کر کے مذکورہ مکان میں اسٹور کرتے تھے،ملزمان منشیات کو پنجاب کے دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے،خواتین کو ایسے مقاصد میں استعمال کرنا اخلاقی، معاشرتی اور خاندانی روایات کے منافی ہے،معاشی استحصال کی وجہ سے جرائم میں ملوث خواتین کی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں،ایسی خواتین کے شیر خوار بچے جیل میں پرورش پاتے ہیں جو کہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے،یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کریں ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی