Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

پشین اور قلعہ عبداللہ کے علاقوں میں اے این ایف کی کارروائیاں،ایک ہزار کلو سے زیادہ منشیات برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پشین اورقلعہ عبداللہ میں کارروائیوں کے دوران 1110کلوگرام چرس اورہیروئن تحویل میں لے لی

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران مجموعی طورپر1416کلوگرام(35من سے زائد)منشیات تحویل میں لی گئی،کارروائیوں کے دوران12ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔

یاروچوک پشین کے قریب گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ قلعہ سیف اللہ کے غیرآباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،یاروچوک پیشن میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کی گرفتاری ہوئی،برآمد شدہ منشیات ممکنہ طورپربیرون ملک اسمگل کی جانا تھی۔

آرسی ڈی روڈ حب پرکوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافربس 18کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی،اس دوران 3ملزمان کوگرفتارکیاگیا، شیر شاہ کراچی کے قریب خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران گرفتارملزم سے 54کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

جامشوروٹول پلازہ سکھر کے قریب گاڑی سے55کلوگرام چرس برآمد کی گئی،مذکورہ کارروائی میں 2ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی،26نمبرچونگی اسلام آباد کے قریب بس میں سوار3ملزمان سے 500گرام چرس اور3کلوافیون برآمد کی گئی۔

رنگ روڈ پشاورپر کار اور رکشہ سے مجموعی طورپر48کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی،جس کے دوران 2ملزمان کی گرفتاری ہوئی۔

روات میں گھر سے3کلوگرام ہیروئن،ایک کلو370گرام آئس اور7کلو200گرام چرس برآمد کی گئی،خیبر کےغیرآباد علاقےمیں دو مختلف کاروائیوں میں 105 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ مٹھاخان کوہاٹ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی10کلو800گرام چرس برآمد کی گئی،انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین