Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

اے این ایف کی کارروائیاں، 74 کلو منشیات برآمد کر کے 8 ملزم گرفتار کر لیے

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے آپریشن کے دوران ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات اور 1830 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،14 آپریشن کے دوران ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات اور 1830 عدد نشہ آور گولیاں برآمد، 8 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو آئس برآمد کی گئی،گوادر کے علاقے پیشوکان میں دوران کاروائی 130 کلو چرس تحویل میں لی گئی۔

شکار پور روڈ سکھر پر دورانِ  کاروائی ٹرک سے 110 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی جبکہ چمن کے غیر آباد علاقے سے 100 کلو چرس برآمد کی گئی۔

نوکنڈی چاغی کے غیر آباد علاقے سے 84 کلو افیون اورکچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے سے 24 کلو چرس برآمد کی گئی۔

امین پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 110.4 کلو گرام افیون اور 403.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی،باجوڑ کے علاقے سے 51.4 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی جبکہ ورسک روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 14.4 کلوگرام افیون اور 28.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکیا گیا۔

زخہ خیل خیبر میں تین ملزمان سے 3.6 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی،باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 0.9 کلو گرام آئس برآمد کی گئی،ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کےلئے روانہ ہو رہا تھا،لیبر کالونی پشاور پر گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکیا گیا،

 جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 640 گرام آئس برآمد کی گئی،پاک افغان بارڈر چمن پر پارسل سے 1830 الپرازولم (نشہ آور) گولیاں تحویل میں لی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین