Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

اے این ایف کے چھاپے، 209 کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزم گرفتار کر لیے

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،7 کاروائیوں میں 209 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 1.760 کلو آئس برآمد کی گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر QR-633 دوحہ جانے والے مسافر سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 115 گرام آئس تحویل میں لی گئی۔

ملزم پرواز نمبر PA-412 کے ذریعے شارجہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا،پشین کے علاقے بوستان سے 121 کلو ہیروئن اور 75 کلو مارفین قبضے میں لی گئی۔

پشاور میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو چرس جبکہ بورڈ بازار پشاور کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین