Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ، جیل میں تفتیش شروع کردی گئی

Published

on

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سائفرتحقیقات کے حوالے سے سابق سیکرٹری اعظم خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، اعظم خان سے سائفرسے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسرسائفر کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان سے سائفر کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔ سائفرکیس  میں اعظم خان سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔اعظم خان نے پہلے ہی سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا بیان دیا تھا۔

دوسری جانب سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر ایف آئی اے نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سائفر گمشدگی پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران نے اٹک جیل میں عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی گئی ہے۔

سائفر ایشو کیا ہے؟

خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا تھا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔

اس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا۔

اعظم خان پی ٹی آئی کے دوران حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور وہ وزیراعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین