پاکستان
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور قتل، شہریوں نے تشدد کر کے ایک ڈاکو مار ڈالا
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا، شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا اور تشدد کیا جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
واقعہ ملینیم مال کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے 38 سالہ سیعد علی رہبر جاں بحق جبکہ عرفان زخمی ہوگیا۔
ملزمان فرار ہونے لگے تو وہاں موجود شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فرارہوگیا، واقعے پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہراہ فیصل کو فوری طور پر معطل کردیا۔
انچولی امام بارگاہ میں مقتول سید علی رہبر کے والد سید اختر حسین سروش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سحری کے لیے اٹھے تھے تو کال آئی کہ جناح اسپتال میں لاش آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری 70 سال عمر ہے، میرابیٹا 38 سال کا تھا، بے حسی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں؟
سید اختر حسین سروش نے یہ بھی کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا، پاکستان بنانے کی خاطر ہمارے آبا و اجداد نے قربانیاں دیں، پاکستان میں رہنا سزا بنا دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی