Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پرویز الٰہی حکومت کا ایک اور سکینڈل، 56 افراد کو اوپن نیلامی کے بغیر پنک سالٹ کے ٹھیکے دیے گئے، خزانے کا 60 ارب کا نقصان

Published

on

پرویزالہٰی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا۔ پنک سالٹ کے ٹھیکے قواعد کے برخلاف دیئے گئے ۔56افراد کوبراہ راست لائسنس دے کر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پنجاب حکومت نے پرویز الہی دور حکومت میں قوانین کی خلاف ورزی پر دیئے گئے پنک سالٹ کے ٹھیکے منسوخ کردیئے،سیکرٹری مائنز کا کہنا ہے کہ ماضی میں اربوں ڈالرز کا قیمتی پاکستانی نمک کوڑیوں کے بھائو فروخت ہوتا رہا۔پنجاب حکومت نے گزشتہ ادوار میں سیاسی بنیادوں پر دیئے گئے ٹھیکے منسوخ کرنے کے ہدایت کر دی
ڈی جی مائینز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب سابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنسز کی قانونی حیثیت کے بارے میں رپورٹ مرتب کریں گے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے دور میں دیئے گئے 56 لائسنسز میں سے اکثریتی افراد نے قانون کے مطابق کام نہیں کیا۔

ستاویزات کے مطابق 18 اگست 2022 کو اس وقت کی پنجاب حکومت کی جانب سے سالٹ پالیسی کا اجراء کیاگیا،6 جنوری 2023 کو سابق صوبائی کابینہ نے ترمیمی سالٹ پالیسی منظؤر کرلی، بدقسمتی سے دوپالیسیز سے 56 افراد کو غیر ضروری فائدہ پہنچایا گیا۔

دستاویزات کے مطابق 56 لائسنسز کے حامل افراد کو صنعتوں کی تنصیب اور خام حالت میں نمک کی فروخت سے روکا جانا چاہئیے تھا مگر ان تمام افراد کو نمک نکالنے اورفروخت کرنےپر صوابدیدی اختیار دیاگیا،لائسنس حاصل کرنے والے افراد کو غیر ضروری فائدہ پہنچانے کیلئے قوانین و ضوابط کو تبدیل کیاگیا۔

دستاویزات کے مطابق بغیر اوپن نیلامی کے 56 لائسنسز تفویض کیے گئے، قوانین و پالیسی کو تبدیل کیاگیا،اگر یہی 56 لائسنسز اوپن ٹینڈر کےذریعے دیئے جاتے تو کم از کم 60 ارب روپے تک حاصل کیے جا سکتے تھے کیونکہ خوشاب میں 2021 میں صرف دو لائسنسز دو ارب 21 کروڑ میں دیئے گئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین