Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایک اور سٹار کا جنم، پاکستان میچ ہار گیا لیکن زمان خان نے دل جیت لیے

Published

on

میچ ہار  کر ہم نے ایک نئے سٹار کو جنم دے دیا؟ زمان خان کے آخری اوور نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

گزشتہ روز ہونے والے پاک سری لنکا (ایشیاء کپ سپر فور مرحلے ) کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

زمان خان(لاسٹ اوور سپیشلسٹ):

گزشتہ روز آخری اوور میں زمان خان جب گیند بازی کرنے آئے تو سری لنکن ٹیم کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے،زمان خان ڈیتھ اوورز سپیشلسٹ سمجھے جاتے ہیں اور وہ پی ایس ایل میں متعدد بارآخری اوور میں شاندار باؤلنگ کر کے  اپنی ٹیم لاہور قلندر کو فتح دلا چکے ہیں،لیکن گزشتہ روز وہ کامیاب تو نہیں ہوئے لیکن تاریخ رقم کرتے کرتے رہ گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل:

سوشل میڈیا صارفین نے زمان خان کو میچ کا ہیرو قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر زمان خان گزشتہ شب سے ٹرینڈنگ پر ہیں ،کسی بھی باؤلر کے لیے آخری اوور میں 8 رنز روکنا بہت مشکل ہوتا ہے،زمان خان کی عمدہ باؤلنگ میچ کو آخری گیند تک لے گئی، حالانکہ ڈیبیو میچ میں آخری اوور کروانا اور 8 رنز کا دفاع کرنا کسی امتحان سے کم نہیں تھا۔

زمان کی عمدہ پرفامنس پر فینز کے ساتھ ساتھ مختلف سپورٹس چینلز اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی طرف سے بھی انکی شاندار پرفامنس کو سراہا جا رہا ہے، کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹریکر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ زمان خان نے ہمارے دل جیت لئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ حارث اور نسیم کی غیر موجودگی میں زمان خان نے عمدہ باؤلنگ کی ،اپنے ڈیبیو میچ میں 35 ہزار لوگوں کے سامنے زبردست پرفامنس دی ہے۔

ایک صارف کے مطابق  اتنی عمدہ پرفامنس کے بعد بھی زمان خان کو مایوس دیکھنا میرے لئے سب سے مشکل مرحلہ ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میچ تو ہار گیا لیکن ایک سٹار کا جنم ہو گیا۔

زمان خان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت؟

ڈیبیو میچ میں شاندار پرفامنس دینے والے زمان خان  کو ورلڈ کپ اسکواڈمیں شامل کیا جائے گا یا نہیں ؟ سلیکشن کمیٹی کیلئے یہ فیصلہ بھی کسی امتحان میں کم نہیں ہے، کیونکہ پاکستانی پیس فیکٹری پہلے سے انجریز کا شکار ہے اورڈیتھ اوورز سپیشلسٹ  زمان خان مستقبل میں  قومی ٹیم کیلئے میچ ونز بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین