ٹاپ سٹوریز
اداروں کے خلاف مہم چلانے والے باز آجائیں، 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کر لی گئی، حکومت
نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے خبردار کیا ہے کہ ملک کےاندراورباہرلوگ عدلیہ کے خلاف مہم سےبازآجائیں۔
نگران وزیرمرتضیٰ سولنگی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ عدالتوں کے فیصلےعوام کی ملکیت ہوتے ہیں،فیصلوں پر تعریف اور تنقید کی آئین میں اجازت ہے، سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو اہم فیصلہ دیا،ملک کے اندر اور باہر عدلیہ ،ججز کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی،پاکستان میں عدم برداشت اور جھوٹ کا کلچر جاری ہے۔
نگران وزیرمرتضیٰ سولنگی نےکہا کہ عدلیہ کے خلاف 3،2دن تک مہم میں کوئی کمی نہ آئی تو وزارت داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کیا،وزرات داخلہ نے 16 جنوری کو ایک کمیٹی تشکیل دی،ایف آئی اے،پی ٹی اے اور حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی گئی،ملک کےاندراورباہرلوگوں کوانتباہ کرناہےایسی سرگرمیوں سےبازآجائیں،آئین پاکستان آرٹیکل 19 ہمیں آزادی رائے کی حد بھی بتاتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے احمد شمیم نے کہا کہ سیکشن 37 کے تحت پی ٹی اے کےپاس اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اختیار ہے،پی ٹی آئی کی ویب سائٹ کےذریعےکوئی بھی رپورٹ کرسکتاہے،سی ٹی ڈی،منسٹربراڈکاسٹ اپنی انفارمیشن شیئر کرتے ہیں،متعلقہ اداروں کی شکایت پر ایکشن لیتے ہیں،ہم نے مختلف ایم او یوزسائن کئے ہیں،چائلڈایبیوزکےحوالےسےبھی کام کررہے ہیں،بعض اوقات لوگ اکاؤنٹس سےایسی چیزیں بھی شیئر کردیتےہیں جس کانقصان بعدمیں ہوتاہے،بعض اوقات لوگ کریمنل ایکٹویٹی میں پھنس جاتے ہیں،ہروہ چیز جو ملک کے مفاد میں ہوگی ضرورشیئرکریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سید وقار الدین نے کہا کہ اداروں کیخلاف مہم میں 500 سے زائد اکاؤنٹس کی چھان بین کی جاچکی ہے،کسی کو معاشرے میں انتشارپھیلانے کی اجازت نہیں،ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ مکمل طور پر محتاط ہے،سوشل میڈیاکےذریعےجو لوگ انتشارپھیلارہے ہیں انہیں تنبیہ کرتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی