Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، 233 کلو منشیات بر آمد، 6 ملزم گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 233کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہرون میں 8کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتارکیا گیا اوران کے قبضے سے233کلوگرام منشیات تحویل میں لی گئی،26نمبرچونگی اسلام آباد پر4مختلف کارروائیوں میں 4کلو66گرام منشیات برآمد کی گئی۔

پہلی کارروائی میں پشین کے رہائشی ملزم سے900گرام آئس برآمد کی گئی، دوسری کاروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 800 گرام آئس اور 250 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔

تیسری کارروائی میں نوشہرہ کی رہائشی خاتون سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ جبکہ چوتھی کارروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 116 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد ہوا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی،ساہیوال کا رہائشی ملزم پروازنمبرپی کے 859کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہورہاتھا۔

 فتح چوک بس سٹاپ حیدرآباد پر ٹنڈو محمد خان کے رہائشی ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی، نوکنڈی اور کچلاک میں دو کاروائیوں کے دوران اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی منشیات قبضے میں لی گئی،برآمدشدہ منشیات میں 27کلوگرام افیون،103کلوگرام ہیروئن اور95کلوگرام مارفین شامل ہے۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےمزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین