Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، 371 کلو منشیات برآمد، 3 خواتین اور غیرملکی شہری سمیت 10 ملزم گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کارگو پر کارروائی کے دوران براستہ پاکستان،پرتگال پیراگوئے بھیجے جانے والے پارسل سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،12 کاروائیوں میں 371 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 3 خواتین اور غیر ملکی باشندے سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو پر بڑی کارروائی کے دوران براستہ پاکستان، پرتگال سے پیراگوئے بھیجے جانیوالے پارسل سے 4 کلو 136 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں مسافر سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی،مذکورہ کارروائی میں گرفتار گجرانوالہ کا رہائشی ملزم پرواز نمبر UL-184 کے ذریعے کولمبو کیلئے روانہ ہو رہا تھا،کوئٹہ، لکپاس کے قریب ٹیکسی کار میں سوار چمن کی رہائشی دو خواتین اور ایک مرد کو گرفتارکیا گیا،دوران تلاشی خواتین کے کپڑوں میں چھپائی گئی 21 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب چارسدہ کی رہائشی خاتون سے 1 کلو چرس تحویل میں لی گئی۔

پمز ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں بونیر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد جبکہ ایف ٹین مرکز اسلام آباد میں اسلام آباد کے رہائشی کار سوار کے قبضے سے 80 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی،راولپنڈی میں واقع برٹش ہومز میں موٹر سائیکل سوار غیر ملکی باشندے سے 115 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

پشاور کوہاٹ انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر سے 288 کلو چرس قبضے میں لی گئی۔

برآمدشدہ چرس ٹینکر میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،کراچی کا رہائشی ملزم چرس پشاور سے کراچی اسمگل کر رہا تھا،کوٹ غلام آباد بائی پاس اوکاڑہ کے قریب مقامی رہائشی ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ خیبر کے علاقے جروبی زخاخیل میں 3 کاروائیوں کے دوران چھپائی گئی 52 کلو 500 گرام چرس قبضے میں لی گئی،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین